مہر خبررسان ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زحاروا نے شام پر امریکی فوجی جارحیت پر امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکی جارحیت سے علاقہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوجائے گی ۔ روسی ترجمان نے کہا کہ روس شام میں جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے لیکن اگر شام پر امریکہ نے فوجی لشکر کشی کی یا پھر شام کی فوج پر مزید حملہ کرنے کی کوشش کی تو اس سے خطے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوجائے گی ۔ لہذا امریکہ کو شام کی حکومت کو دہشت گردی کے ذریعہ گرانے کی کوشش ترک کردینی چاہیے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام پر امریکی فوجی جارحیت پر امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر امریکی جارحیت سے علاقہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوجائے گی ۔
News ID 1867301
آپ کا تبصرہ